Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خودسوزی

خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ بالاپور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ اشوینی جو وینکٹاپور علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر ہر روز نشہ کی حالت میں گھر پہونچتا تھا اور ہر چھوٹی بات پر بیوی سے جھگڑا کرنا اس کی عادت بن گئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے بعد ذہنی اور جسمانی اذیت پہونچایا کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کے بعد کارروائی انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT