Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خودکشی کرنسی کی منسوخی سبب ؟

خاتون کی خودکشی کرنسی کی منسوخی سبب ؟

حیدرآباد۔ 10 نومبر (پی ٹی آئی) ضلع محبوب آباد میں ایک 55 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاندانی مالی تنازعہ اس کا سبب ہے لیکن خاتون کے بھائی نے شبہات ظاہر کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ کے ونودا نے آج اپنے گھر میں پھانسی لے لی اور میڈیا اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی کا چلن ختم کرنے کے فیصلہ سے پریشان ہوکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا، تاہم پولیس نے اس کی تردید کی اور کہا کہ خاندان میں مالی اُمور پر تنازعہ چل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی یہ اطلاعات غلط ہیں اور بھائی ویرا بھدرا چاریہ نے موت پر شبہات ظاہر کئے ہیں لیکن کرنسی نوٹ کے متعلق اس نے کچھ نہیں کہا۔ شکایت کنندہ بھائی نے کہا تھا کہ اسے اپنی بہن کی موت پر شبہ ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT