Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خودکشی

خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 22 مئی (سیاست نیوز) شوہر کی خواہش پوری کرنے سے عاجز ایک خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا۔ 24 سالہ دیویا جو بالاجی نگر کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن باپی ریڈی کو بیوی تھی، نے کل رات خودکشی کرلی۔ دیویا اپنے شوہر کی خواہش پوری کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔ اس کا شوہر ریڈی ایک لاکھ روپئے کا مطالبہ اپنے سسرال والوں سے کررہا تھا اور تاخیر کے سبب سسرال والوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے بیوی کو ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ ان کی شادی 2016 ء میں ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شادی کے وقت لاکھوں روپئے نقد رقم اور ضروری ساز و سامان بھی دیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT