Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خاتون کی خودکشی

خاتون کی خودکشی

بانسواڑہ۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام ساگر منڈل کی متوطن گوتمی نامی 20 سالہ خاتون پھانسی لیکرخودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق متوفی گوتمی کی شادی بچکنڈہ منڈل کے موضع موتاڑ پلی کے متوطن کوٹیا سے دو سال قبل ہوئی تھی۔ گذشتہ چند دنوں سے مزید رقم کے لئے شوہر اور سسرال والے مطالبہ کررہے تھے۔ ایک ہفتہ پہلے وہ اپنے میکے نظام ساگر آئی ہوئی تھی۔ اس کے شوہر اور ساس نے فون پر رقم کیلئے اسے ہراساں کیا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوکر کل صبح اپنے میکے میں ہی پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اس کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس ایس آئی نے کیس درج کرلیا ہے اور بودھن ڈی ایس پی تاج الدین بانسواڑہ رورل سی آئی رمنا ریڈی کے ہمراہ مقام حادثہ پر پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور نعش کو بانسواڑہ ایریا ہاسپٹل پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔

بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
بانسواڑہ۔/5مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنی منڈل کے موضع تماپور کے جنگل میں بجلی گرنے پر 32سالہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب متوفی رمیش کا دو ایکر زرعی کھیت ہے وہ روز کی طرح اپنے زرعی کھیت کو گیا۔ بارش کے ساتھ بجلی چمکنے پر وہ ایک درخت کے نیچے ٹھہر گیا اسی دوران بجلی گرنے پر وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ متوفی کو بیوی کے علاوہ ایک لڑکا اور لڑکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT