Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی خودکشی

خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی ر شتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آیا ‘جہاں 24 سالہ للیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے مشتبہ طور پر پھانسی لے لی۔ بتایا جاتا ہے کہ للیتا اور سومن کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ۔ سومن کتہ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔اور للیتا ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھتی تھی شادی کے بعد للیتا اپنے شوہر کے یہاں تھی تاہم اس خاتون کو گذشتہ چند ماہ سے زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT