Tuesday , December 18 2018

خاتون کی سڑی گلی نعش دستیاب

یلاریڈی۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے متمال علاقہ سے تعلق رکھنے والی 40سالہ نرسوا کا بیدردی کے ساتھ قتل کی واردات پیش آئی اور اس کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ایک ماہ پہلے کیا گیا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل نرسوا کی بیٹی پرمیلا کی شادی ہوئی تھی۔ پرمیلا نے دو دن قبل ماں کو دیکھنے کیلئے یلاریڈ

یلاریڈی۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی منڈل کے متمال علاقہ سے تعلق رکھنے والی 40سالہ نرسوا کا بیدردی کے ساتھ قتل کی واردات پیش آئی اور اس کی مسخ شدہ نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ایک ماہ پہلے کیا گیا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل نرسوا کی بیٹی پرمیلا کی شادی ہوئی تھی۔ پرمیلا نے دو دن قبل ماں کو دیکھنے کیلئے یلاریڈی سے متمال پہنچی جہاں پر گھر مقفل ہونے پر اطراف کے لوگوں سے ماں کے بارے میں دریافت کیا جس پر مقامی افراد نے بتایا کہ کئی دنوں سے نرسووا نظر نہیں آرہی ہے۔ یہ سن کر پرمیلا حیران ہوئی اور لوگوں کی مدد سے گھر کا قفل توڑا اور داخل ہوئی جہاں شدید بدبو آرہی تھی۔ تلاش پر ایک ڈرم میں نرسووا کی مسخ شدہ نعش نظر آئی۔ نعش کے نظر آنے پر بیٹی نے چیخ پکار کی اور اطراف کے لوگوں کو بلایا، لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر یلاریڈی سب انسپکٹر راج شیکھر، سرکل انسپکٹر راما کرشنا مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ مسخ شدہ نعش کو موضع شیوار لیجاکر وہاں پر ہی ڈاکٹر کو طلب کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کروایا۔ بیٹی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے قاتل کی تلاش میں مصروف ہے۔

برقی شاک سے خاتون فوت
یلاریڈی۔/13اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کا علاقہ گنڈی ماسانی پیٹ سے تعلق رکھنے والی 25سالہ خاتون رینوکا رات کو برقی شاک لگنے سے فوت ہوگئی۔ ایس آئی راج شیکھر کے مطابق رینوکا کپڑے سکھانے کیلئے المونیم کا تار استعمال کررہی تھی جس سے برقی وائر جو خراب تھا لگا ہوا تھا جس سے اس میں برقی دوڑ گئی۔ رینوکا کو برقی وائر لگنے سے شاک لگنے پر فوت ہوگئی۔ متوفی کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی جس کو 11ماہ کا ایک لڑکا ہے۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیاہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT