Tuesday , April 24 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی شیرخوار لڑکی کے ساتھ خودکشی

خاتون کی شیرخوار لڑکی کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ چندانگر میں ایک خاتون نے اپنی شیر خوار لڑکی کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون نے صبح کے اولین اوقات میں اپارٹمنٹ کے بالائی حصہ سے چھلانگ لگادی ۔ اس وقت 35 سالہ سواتی کا شوہر اور کمسن لڑکا مکان میں سو رہے تھے ۔ چندا نگر پولیس اس دلسوز واقعہ کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سواتی جو چندا نگر علاقہ کے ساکن پردیپ کی بیوی تھی ۔ اس نے آج انتہائی اقدام کرلیا ۔ سواتی کی لڑکی سانیوی پیدائشی کمزور تھی اور اس کی ذہنی جسمانی حالت ایک حد تک درست نہیں تھی ۔ اس لڑکی کی پیدائش کے بعد سے اس خاندان میں مسائل پیدا ہوگئے تھے ۔ جبکہ سواتی کو ایک لڑکا بھی ہے ۔ کل رات کریم نگر سے حیدرآباد آنے کے بعد یہ خاندان اپنے گھر پہونچا اور آج صبح جب شوہر اور لڑکا مکان میں حالت نیند میں موجود تھے ۔ سواتی نے اپنی شیرخوار لڑکی کو لیکر پانچوں منزل کا رخ کیا اور اپارٹمنٹ کے بالائی حصہ سے چھلانگ لگادی ۔ پردیپ پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر بتایا گیا ہے ۔ چندا نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT