Thursday , February 22 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی عریاں تصاویر دھمکاکر رقمی مطالبہ ، ایک شخص گرفتار

خاتون کی عریاں تصاویر دھمکاکر رقمی مطالبہ ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) خاتون کی عریاں تصاویر سے دھمکاکر رقمی مطالبہ کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم پولیس سائبرآباد نے گرفتار کرلیا ۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے شیخ آزاد کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کرلیا جو ضلع گنٹور کا متوطن تھا ۔ یہ شخص خاتون سے 4 لاکھ روپئے کا مطالبہ کر رہا تھا جو اس کی عریاں تصاویر کو حاصل کرچکا تھا ۔ اس نے خاتون کو دھمکانہ شروع کردیا تھا ۔ ایک نقلی فیس بک آئی ڈی تیار کرتے ہوئے اس نے خاتون کو تصاویر روانہ کی تھی اور 4 لاکھ روپئے کی رقم نہ دینے کی صورت میں تصاویر کو سوشیل میڈیا پر عام کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ خاتون نے مسئلہ کو سائبر کرائم سے رجوع کردیا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد آزاد کو گرفتار کرلیا اور پتہ چلایا کہ یہ تصاویر اس کی ساتھی کے لائپ ٹاپ سے حاصل کی تھیں ۔ یہ شخص آسان طریقہ سے رقم کمانا چاہتا تھا ۔ پولیس نے جال بچھاکر رقم دینے کے بہانہ اسے سکندرآباد کے علاقہ میں طلب کیا اور گرفتار کرلیا ۔

 

 

 

 

TOPPOPULARRECENT