Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد

خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد

حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ سے مادھا پور پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہائی ٹیک سٹی اور ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن کے درمیان جھاڑیوںسے پولیس نے یہ نعش برآمد کی جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون کی عمر تقریباً 45سال ہوسکتی ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر خاتون فوت ہوگئی تھی اور سنسان جھاڑیوں والا علاقہ ہونے کے سبب کسی نے توجہ نہیں دی۔ مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT