Tuesday , December 11 2018

خاتون کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

تھانے ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک درمیانی عمر کی خاتون کی نعش جنگلاتی علاقہ میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جس پر پولیس کو شبہ ہیکہ اس کا قتل کیا گیا ہوگا۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس ٹی پاٹل نے کہاکہ پولیس کو کل کچھ مقامی لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ ایک تقریباً 45 سال کی ایک خاتون کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی ہے جو تھانے ڈسٹرکٹ کے سنیچا جنگلات

تھانے ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک درمیانی عمر کی خاتون کی نعش جنگلاتی علاقہ میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جس پر پولیس کو شبہ ہیکہ اس کا قتل کیا گیا ہوگا۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایس ٹی پاٹل نے کہاکہ پولیس کو کل کچھ مقامی لوگوں نے اطلاع دی تھی کہ ایک تقریباً 45 سال کی ایک خاتون کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی ہے جو تھانے ڈسٹرکٹ کے سنیچا جنگلات میں واقع ہے۔

پولیس نے فوری وہاں پہنچ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ نامعلوم قاتلوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے اپنی کوششیں تیز تر کردی ہیں۔

جئے ڈی (یو) امیدوار کی اہلیہ کا انتقال
پٹنہ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ماہر تعلیم اندراسنہا جو پٹنہ صاحب سے جے ڈی (یو) امیدوار گوپال پرساد سنہا کی اہلیہ تھیں، کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر صرف 40 سال تھی۔ پسماندگان میں ان کے شوہر گوپال پرساد سنہا اور فرزند اجے الوک شامل ہیں جو ریاستی جے ڈی (یو) کے ترجمان ہیں۔ اس موقع پر غمزدہ خاندان کو پرسہ دینے والوں میں سب سے پہلے وزیراعلیٰ نتیش کمار مسٹر سنہا کی رہائش گاہ پہنچے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے آنجہانی اندراسنہا کو ایک زبردست ماہر تعلیم اور سماجی جہدکار قرار دیا۔ یاد رہے کہ گوپال پرساد سنہا ایک معروف ڈاکٹر ہیں اور پٹنہ صاحب سے جے ڈی (یو) کے لوک سبھا امیدوار ہیں جن کے نتائج 16 مئی کو منظرعام پر آنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT