Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کی کمسن لڑکی کے ساتھ خودکشی

خاتون کی کمسن لڑکی کے ساتھ خودکشی

حیدرآباد/12 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر اور زندگی سے بے زار ایک خاتون نے اپنی کمسن لڑکی کے ساتھ خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ خاتون سرجنا عرف کویتا نے اپنی تین سالہ لڑکی سریجا کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی ۔ کویتا اپنی شادی سے ناخوش تھی ۔ پولیس نے ان کے مکان سے خودکشی نوٹ بھی برآمد کرلیا جو سمجھا جارہا ہے کہ کویتا نے لکھا ہے جس میں اس خاتون نے صاف طور پر لکھ دیا کہ وہ شوہر اور زندگی سے خوش نہیں تھی ، بیزار ہوگئی تھی ۔ اور اپنی موت کے بعد بیٹی کی پرورش کی فکر نے اس کو بھی ساتھ لیکر مرنے کیلئے مجبور کیا ہے ۔ لہذا اس نے اپنی زندگی کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ پولیس کے مطابق کویتا نے ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی تھی اور اس کا شوہر ہوٹل منیجمنٹ کورس کے بعد ملازمت کر رہا تھا ۔ جس کی تنخواہ ماہانہ 14 ہزار روپئے تھی اور یہ لوگ راجیو گرہا کلپا دنڈیگل علاقہ میں رہتے تھے کویتا ملازمت کرنا چاہتی تھی لیکن اسے ملازمت حاصل نہیں ہو رہی تھی ۔ اس نے لکھا ہے کہ اعلی تعلیم شوہر اور زندگی سب بے کار ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT