Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / خاتون کی گاڑی سے 4.14 لاکھ روپئے برآمد

خاتون کی گاڑی سے 4.14 لاکھ روپئے برآمد

کوئمبتور ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے غیر محسوبہ 4.14 لاکھ روپئے کی رقم ایک خاتون کے پاس سے اس وقت برآمد کی جب راما پٹنم میں گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر جب خاتون کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو مذکورہ رقم برآمد ہوئی ۔ استفسار کرنے پر خاتون نے بتایا کہ ٹاملناڈو ۔ کیرالا سرحد پ

کوئمبتور ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے غیر محسوبہ 4.14 لاکھ روپئے کی رقم ایک خاتون کے پاس سے اس وقت برآمد کی جب راما پٹنم میں گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر جب خاتون کی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو مذکورہ رقم برآمد ہوئی ۔ استفسار کرنے پر خاتون نے بتایا کہ ٹاملناڈو ۔ کیرالا سرحد پر واقع اس کے فارم میں بورویل کی کھدوائی اور الیکٹرک فینسنگ کیلئے مذکورہ رقم استعمال کی جائے گی ۔ تاہم خاتون کے پاس رقم کی نکاسی کیلئے بینک کا کوئی ثبوت نہیں تھا جس سے پولیس کے شبہ کو مزید تقویت حاصل ہوئی ۔ پولیس نے خاتون کو بتایا کہ رقم کو پولاچی کلکٹر کے دفتر میں جمع کروایا جکارہا ہے جہاں سے وہ رقم کی نکاسی کیلئے بینک رسید یا کسی دیگر دستاویز کو بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنی رقم واپس لے سکتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT