Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / خاتون کی ہراسانی سے ایک شخص کی مبینہ خودکشی

خاتون کی ہراسانی سے ایک شخص کی مبینہ خودکشی

تھانے۔/24مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) تھانے میں دو سال قبل ایک 40سالہ شخص کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں ایک خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا گیا جن میں آشانا اور داشتہ کا تعلق ہے پولیس نے بتایا کہ پرشانت جادھو جو کہ نئی دہلی میں ایک بلڈر کے پاس کام کرتا تھا 23اگسٹ 2014 کو امبرناتھ ٹاؤن شپ میں اپنے مکان کے قریب ایک درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی ، پولیس نے اسوقت ایک حادثاتی موت کے طور پر کیس درج کیا تھا۔بعد ازاں متوفی کی اہلیہ نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی کہ ان کے شوہر نے ایک 42سالہ خاتون کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے، یہ خاتون بھی مذکورہ بلڈر کے پاس کام کرتی تھی اور کام کے مقامات پر دونوں کے درمیان میل ملاپ بڑھتے بڑھتے ناجائز تعلقات تک چلے گئے۔ اور یہ خاتون موبائیل سے اکثر و بیشتر کال کرتی اور پیامات روانہ کرتے ہوئے جادھو کو ہراساں کرتی تھی۔ پولیس نے قانونی مشورہ کے بعد خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا لیکن گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔چونکہ یہ خاتون رسوائی کے خوف سے کسی دوسرے مقام پر منتقل ہوگئی۔ پولیس ٹھوس ثبوت اکٹھا کرنے کے بعد اس کا پتہ چلانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT