Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون کے خلاف قابل اعتراض فقرے ، آر ٹی سی ملازمین گرفتار

خاتون کے خلاف قابل اعتراض فقرے ، آر ٹی سی ملازمین گرفتار

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) خاتون کے خلاف قابل اعتراض فقرے کسنے کے خلاف شئی ٹیم نے آر ٹی سی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دو ملازمین ایک بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کر رہے تھے اور اس خاتون کے خلاف فحش و ناقابل بیان فقرے بیان کر رہے تھے ۔ اے سی پی سائبرآباد شریمتی ٹی اوشارانی نے بتایا کہ 46 سالہ منوج اور 26 سالہ شیخ واجد جو میاں پور ڈپو سے وابستہ میکانک ہیں ۔ ایک بس اسٹاپ پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ سٹی ٹیم نے کافی دیر تک ان کی حرکتوں پر غور کیا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ۔ حراست میں لئے گئے دو ملازمین کے افراد خاندان کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ پولیس ان کے افراد خاندان کے سامنے ان کی کونسلنگ کرے گی ۔ اے سی پی نے بتایا کہ ان دونوں کیلئے سزاء کافی ہے کہ ان کے افراد خاندان کے سامنے ان کی کونسلنگ کی جائے گی ۔ شئیٹیمس سائبرآباد کے نشاندہی کردہ حساس مقامات پر انہیں نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اے سی پی نے بتایا کہ اس دوران شئی ٹیم نے 15 ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جو عوامی مقامات پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور قابل اعتراض حرکتیں فقرے کس رہے تھے اور تعجب کہ ان کی عمر 40 تا 45 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT