Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / خاتون کے قتل پر شوہر اور بیٹے گرفتار

خاتون کے قتل پر شوہر اور بیٹے گرفتار

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) خیریت آبادکے علاقہ ایم ایس مقطعہ میں ایک خاتون کے قتل کے بعد اس کے شوہر اور بیٹوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 40سالہ بی بی ہاجرہ کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس پنجہ گٹہ نے یہ شبہ ظاہرکیا کہ ہاجرہ کا قتل دفینہ کی خاطر کیا گیا اور شوہر اور بیٹے نے مل کر اس واردات کو مبینہ طور پر انجام دیا ہوگا۔ تاہم پولیسہر زاویہ سے بھی تحقیقات کررہی ہے ۔پنجہ گٹہ پولیس نے اس قتل کے تعلق سے قبل از وقت کچھ کہنے سے گریز کیا ہے اور بتایا کہ ہاجرہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بی بی ہاجرہ ایم ایس مقطعہ علاقہ کے ساکن سید نہال کی بیوی تھی جبکہ شوہر پنکچر کی دکان چلاتا تھا۔ اس خاتون کے دو بیٹے اسلم اور اکرم ہیں کل رات ان کے مکان میں سب کچھ معمول کی طرح تھا  اسلم نے جب نماز فجر کے لئے نیند سے بیدار ہوا اور مسجد جانے کی تیاری میں تھا اس نے دیکھا کہ اس کی والدہ اپنے کمرے میں مشتبہ حالت میں پڑی ہوئی ہے اور اس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ پولیس پنجہ گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT