خاتون کے گلے سے طلائی چین چھینے کا واقعہ

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ کے علاقہ میرپیٹ میں رہزنی کی سنگین واردات پیش آئی ۔ ایک خاتون کے گلے سے نامعلوم رہزنوں نے طلائی چین کو چھین لیا اور فرار اختیار کرلی ۔ میرپیٹ پولیس میں متاثرہ خاتون ارونا کماری نے شکایت درج کروائی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 58 سال بتائی گئی ۔ پولیس نے خاتون کی شکایت حاصل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 افراد جو پلسر موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ ارونا کماری کی جانب بڑھے اور اس کے گلے سے طلائی چین چھین لی جو تقریباً 3 تولے کی بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے سارے علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT