Wednesday , February 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / خاتون ہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

خاتون ہاکی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

نئی دہلی۔7نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایشین ہاکی ٹورنمنٹ خطاب جیتنے والی خاتون ہاکی ٹیم کا ایشیا کپ میں 13 سال کے طویل وقفے کے بعد خطاب جیتنے پر وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ایشیا کپ فاتح ٹیم کے لئے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پرسینکڑوں شائقین موجود تھے ، جب ہندستانی خواتین کی ہاکی ٹیم وطن واپس آئی تھی۔کھلاڑیوں کو پھولوں سے لاد دیا گیا اور پرستار وں نے کھلاڑیوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ایرپورٹ کے باہر بڑے تعداد میں میڈیا اور پرستار موجود تھے ۔ ٹیم کے ٹرافی کے ساتھ ایرپورٹ کے باہر آنے پر کمر وںکی فلیش چمکنا شروع ہوگئی۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کھلاڑی اپنے اس والہانہ استقبال سے کافی متاثر نظر آئیں۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹیم کی سرکردہ گول کیپر سویتا نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے اس شاندار استقبال سے بہت مسرور ہیں ۔ اس موقع پر ایشیا کپ جیتنے اور عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کو کافی فخرکا لمحہ قرار دیتے ہوئے ٹیم کی کپتان رانی نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے خطاب حاصل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اعلی معیاری ٹورنمنٹ تھا اور ٹورنمنٹ کے مکمل وقفہ کے دوران ہم نے اپنے کھیل کے معیار کو گرنے نہیں دیا۔یہ کامیابی ہماری پورے سال کی محنت اور ہمارے کوچنگ عملے کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پر ٹیم کے کوچ ہریندرسنگھ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کھیلنے کے اندازاور طرز میں زیادہ تبدیلی نہیں کی بلکہ انہوں نے ان کی سوچ کو بدلنے پر کام کیا۔

TOPPOPULARRECENT