Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / خاتون ہوم گارڈکا متنازعہ ویڈیو وائرل

خاتون ہوم گارڈکا متنازعہ ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ 13نومبر ( پی ٹی آئی ) ایک خاتون ہوم گارڈ کا اپنے جونیئر عہدیدار کی پیٹھ دباتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا ۔پولیس کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر جوگولمبا۔گدوال ضلع میں آرمڈ ریزرو ہیڈ کوارٹر میں تقریباً چار تا پانچ ماہ قبل پیش آیا ۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ایم ایس وجئے کمار نے آج رات بتایا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو ایسا لگتا ہے کہ پیٹھ میں تکلیف ہورہی تھی اور انہوں نے ہوم گارڈ سے پیٹھ دبانے کی خواہش کی اور اس خاتون ہوم گارڈ نے رضامندی کے ساتھ ایسا کیا ہے ۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک خاتون ایک شخص کی پیٹھ دبارہی ہے جو پلنگ پر لیٹا ہوا ہے ۔وجئے کمار نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی حرکت قابل قبول نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ ملنے کے بعد تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT