Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خادم الحجاج کیلئے ادخال درخواست کی آج آخری تاریخ

خادم الحجاج کیلئے ادخال درخواست کی آج آخری تاریخ

مسلم سرکاری ملازمین سے درخواستوں کی طلبی ،پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد /10 مارچ ( پریس نوٹ ) حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے حج 2016 کیلئے مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے بحیثیت خادم الحجاج تعیناتی کیلئے اہل سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ یکم جولائی 2016 کو امیدواروں کی عمر 25 تا 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور حج ادا کرلیا ہو ۔ ان کے پاس 31 مارچ 2017 تک کارکرد انٹرنیشنل پاسپورٹ بھی موجود رہنا چاہئے ۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 مارچ 2016 مقرر ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ اس سال ہر دو سو عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج کو روانہ کیا جائے گا ۔ سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں دستوری اداروں کے ملازمین پولیس ملازمین و ہوم گارڈز محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کیلئے علحدہ علحدہ خادم الحجاج کا تقرر ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ امیدواروں کو عربی زبان کے علاوہ حج امور سے واقفیت لازمی ہے اور امیدواروں کو اچھی صحت کا مالک اور عوامی تقاریب منظم کرنے کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ منتخب خادم الحجاج کو مرکزی حج کمیٹی کے ٹریننگ پروگرام میں لازما شرکت کرنا ہوگا ورنہ ان کا انتخاب منسوخ کردیا جائے گا ۔ درخواست فارم تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.telanganastatehajcommittee.com سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ درخواست تمام ضروری دستاویزات ، منسلک کرتے ہوئے دفتر حج کمیٹی میں داخل کی جائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT