خادم الحجاج کیلئے درخواستیں مطلوب، 31 مارچ آخری تاریخ، پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر حج کمیٹی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہیکہ حج کمیٹی نے مستعد و اہل مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین سے خادم الحجاج کی حیثیت سے حج 2014ء کے دوران مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے تعیناتی کیلئے درخو

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر آندھراپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہیکہ حج کمیٹی نے مستعد و اہل مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین سے خادم الحجاج کی حیثیت سے حج 2014ء کے دوران مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدوار کی عمر 25 تا 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار مقررہ نمونہ کے مطابق درخواستیں ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے 31 مارچ یا اس سے قبل دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد میں داخل کرسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی اور نامکمل یا دستاویزات کے بغیر وصول ہونے والی درخواستوں کو کوئی وجہ بتائے بغیر مسترد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی نے پہلی مرتبہ عوامی شعبہ کے اداروں اور دستوری اداروں کے ملازمین کو بھی درخواست دینے کا اہل قرار دیا ہے۔ سینئر عہدیدار جیسے مرکزی یا ریاستی حکومت کے گروپ I آفیسر درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر 300 عازمین کے ہمراہ ایک خادم الحجاج کو سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔ جناب عبدالحمید ایگزیکیٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ جن امیدواروں نے مرکزی یا ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اورینٹیشن یا ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی ہو ان کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

امیدواروں کو عربی زبان کے علاوہ حج امور سے واقفیت لازمی ہے۔ خادم الحجاج کو عازمین حج کے ہمراہ ہی جانا ہوگا اور ان کے ساتھ ان کے افراد خاندان نہیں رہنا چاہئے۔ منتخب خادم الحجاج کو یہ انتباہ بھی دیا جاتا ہیکہ اگر کسی خادم الحجاج کی کارکردگی کے تعلق سے قونصل جنرل انڈیا، حج کمیٹی آف انڈیا وزارت خارجہ کی جانب سے خراب رپورٹ وصول ہو تو انہیں ان کے سفر سعودی عرب پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے خرچ کی جانے والی ساری رقم واپس کردینی ہوگی۔ درخواست فارم اور تفصیلات دفتر ریاستی حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد (فون نمبر 040-23298793 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT