Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / خادم الحجاج کیلئے مسلم سرکاری ملازمین سے درخواستوں کی طلبی

خادم الحجاج کیلئے مسلم سرکاری ملازمین سے درخواستوں کی طلبی

ہر 200 عازمین کیلئے ایک خادم الحجاج کا انتخاب : پروفیسر ایس اے شکور

حیدرآباد ۔ 27 فبروری (پریس نوٹ) حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے حج 2016ء کیلئے مملکت سعودی عربیہ میں حجاج کرام کی مدد و رہنمائی کیلئے بحیثیت خادم الحجاج تعیناتی کیلئے اہل سرکاری ملازمین سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اس سال ہر 200 عازمین حج کیلئے ایک خادم الحجاج کو روانہ کیا جائے گا تاکہ ہر فلائیٹ میں ایک خادم الحجاج روانہ کیا جاسکے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 مارچ 2016ء ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے علاوہ عوامی شعبہ کے اداروں، دستوری اداروں کے ملازمین، پولیس ملازمین و ہوم گارڈز، محکمہ جنگلات اور محکمہ مال کے ملازمین درخواست دینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم ؍ جولائی 2016ء کو امیدواروں کی عمر 25 تا 50 سال کے درمیان ہونی چاہئے اور انہوں نے حج ادا کرلیا ہو، فریضہ حج کی ادائیگی کا ثبوت پیش کیا جائے۔ ان کے پاس 31 مارچ 2017ء تک کارکرد انٹرنیشنل پاسپورٹ بھی موجود رہنا چاہئے۔ منتخب خادم الحجاج کو کسی فرد خاندان کو اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش کے لئے علحدہ علحدہ خادم الحجاج کا تقرر ہوگا اور وہ جس علاقہ میں خدمات انجام دے رہے ہوں اس کی بنیاد پر ہی ان کے علاقہ کا تعین ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید بتایا کہ امیدواروں کو عربی زبان کے علاوہ حج امور سے واقفیت لازمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کو اچھی صحت کا مالک ہونا اور عوامی تقاریب منظم کرنے کا تجربہ ہونا چاہئے۔ منتخب خادم الحجاج کو مرکزی حج کمیٹی کے ٹریننگ پروگرام میں لازماً شرکت کرنا ہوگا ورنہ ان کا انتخاب منسوخ کردیا جائے گا۔ اگر کسی خادم الحجاج کی کارکردگی کے تعلق سے قونصل جنرل انڈیا، حج کمیٹی آف انڈیا یا وزارت خارجہ کی جانب سے خراب رپورٹ وصول ہو تو ان کے سفر سعودی عربیہ پر ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے جو رقم خرچ کی جارہی ہے وہ ان سے واپس وصول کی جائے گی۔ درخواست فارم اور تفصیلات دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاؤز نامپلی، حیدرآباد (فون نمبر 040-23298793) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ درخواست فارم تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائیٹ www.telanganastatehajcommittee.com سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ درخواستیں تمام ضروری دستاویزات منسلک کرتے ہوئے دفتر حج کمیٹی میں داخل کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT