Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / خادم الحجاج کے لیے درخواستوں کی طلبی

خادم الحجاج کے لیے درخواستوں کی طلبی

24 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد ۔ 7 ۔مارچ (سیاست نیوز) اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے وزارت اقلیتی امور حکومت ہند کے ذریعہ خادم الحجاج کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے۔ حج 2018 ء کے لئے 200 عازمین پر ایک خادم الحجاج کو روانہ کیا جائے گا ۔ خادم الحجاج عازمین کے ساتھ طیارہ میں سفر کرتے ہوئے رہنمائی کریں گے اور حج سے واپسی تک انہیں عازمین کی مدد کرنی ہوگی۔ خادم الحجاج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے خواہشمند ویب سائیٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں hajcommittee.gov.in سے درخواست ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ 24 مارچ تک تلنگانہ حج کمیٹی کے دفتر واقع حج ہاؤز نامپلی میں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست گزار سرکاری ، عوامی شعبہ کے ادارہ کا ملازم ہونا ضروری ہے۔ 25 سے 58 سال تک کی عمر کے حامل افراد جنہوں نے حج یا عمرہ ادا کیا ہو اور حج سے متعلق سرگرمیوں کا علم رکھتے ہوں وہ درخواست داخل کریں۔ درخواست گزاروں کیلئے عربی زبان کا جاننا ضروری ہوگا۔ عارضی ، پارٹ ٹائم اور اڈہاک اساس پر خدمات دینے والے افراد خادم الحجاج کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔ سینئر عہدیدار جیسے مرکزی و ریاستی حکومتوںکے کلاس A آفیسرس ، خادم الحجاج کے عہدہ کے اہل نہیں ہوں گے۔ حکومت نے جاریہ سال سے خاتون خادم الحجاج کی روانگی کا فیصلہ کیا ہے جوکہ جملہ خادم الحجاج کا دو فیصد رہیں گی۔ مزید تفصیلات تلنگانہ حج کمیٹی سے شخصی طور پر یا فون نمبر 040-23298793 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT