Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / خادم الحرمین شاہ عبداللہ کی جانب سے خادم القرآن شبیر نقشبندی کو ’’سعودی اعزاز‘‘

خادم الحرمین شاہ عبداللہ کی جانب سے خادم القرآن شبیر نقشبندی کو ’’سعودی اعزاز‘‘

حج کے مثالی انتظامات پر اظہار تشکر۔ مکہ مکرمہ میں شاہی ظہرانہ میں شرکت

حج کے مثالی انتظامات پر اظہار تشکر۔ مکہ مکرمہ میں شاہی ظہرانہ میں شرکت
حیدرآباد 19 اکٹوبر (پریس نوٹ) خادم الحرمین و شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے خادم القرآن مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری کو اُن کے ہند ۔ سعودی تعلقات کے استحکام کے لئے گزشتہ 40 سال سے کی جانے والی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ’’اُم القراء‘‘ مکہ مکرمہ میں منعقدہ ایک پراثر تقریب میں شاہ عبداللہ کے سکریٹری جنرل الشیخ عبداللہ الجمدالح نے پیش کیا۔ شیخ الجمدالح نے جو شاہ عبداللہ کے شاہی حج مہمانوں کی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، مولانا نقشبندی کا والہانہ خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہندوستان میں اشاعت دین اورقرآن مقدس کے پیغام کو بندگان الٰہی میں عام کرنے کی جو خدمت ادا کررہے ہیں وہ ہر اُمتی کے لئے باعث خیر و برکت ہے۔ اُنھوں نے مولانا نقشبندی کے فرزند سید مرتضیٰ نقشبندی سے حج اکبر کی ادائی پر مبارکباد دیتے ہوئے خادم الحرمین کا خصوصی تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر سعودی میزبان نے مولانا نقشبندی اور ان کے فرزند کے اعزاز میں شاہی ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا۔ مولانا شبیر نقشبندی نے حج اکبر کے موقع پر خادم الحرمین شاہ عبداللہ کی سرپرستی و رہنمائی میں اقطاع عالم کے حجاج کرام کیلئے کئے گئے مثالی انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔ الشیخ الجمدالح اور اُن کے رفقاء کو مولانا پیر نقشبندی ماہ ربیع المنورہ میں دورۂ ہند کی دعوت دی جسے ان اصحاب نے اصولی طور پر اتفاق کیا۔ پیر نقشبندی اپنے اہل خاندان کے ہمراہ آج حیدرآباد واپس ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT