Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / خارجہ پالیسی میں مکمل دائیں جانب تبدیلی

خارجہ پالیسی میں مکمل دائیں جانب تبدیلی

امریکہ سے قربت ‘ دوسرے ملکوں سے تعلقات متاثر : سی پی آئی
نئی دہلی 11 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان ۔ امریکہ مشترکہ بیان پر شدید اعتراض کرتے ہوئے سی پی آئی نے آج این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کی خارجی پالیسی میں مکمل دائیں بازؤ کی تبدیلیاں لا رہی ہے ۔ پارٹی نے اندیشہ ظاہر کیا کہ ایسا کرنے کے نتیجہ میں دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہند ۔ امریکہ مشترکہ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی میں مکمل دائیں جانب کی تبدیلی لائی جا رہی ہے اور کسی بھی فوجی اتحاد سے علیحدگی و آزادی کے ملک کے دیرینہ موقف پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے ۔ بائیں بازو کی جماعت نے کہاکہ ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ جو کچھ بھی معاہدات کئے ہیں ان کے نتیجہ میں یہ اندیشے تقویت پاتے ہیں کہ امریکہ دوسرے ممالک پر جہاں جارحیت کا مظاہرہ کریگا وہاں ہندوستان کی تائید اسے حاصل رہیگی ۔ خاص طور پر مغرب ایشا اور ایشیا ۔ پیسیفک علاقہ میں امریکہ کی جارحیت ہوسکتی ہے اور ہندوستان کو اس کی تائید کرنی پڑیگی ۔ ایسا کرنے سے دوسرے ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پر انتہائی منفی اثر پڑیگا اور مشرق کی سمت دیکھنے کی اس کی جو معلنہ پالیسی ہے وہ بھی متاثر ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT