Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / خاطیوں کا پتہ چلایا جائے گا،کسی کو بخشا نہیں جائے گا: کمشنر پولیس

خاطیوں کا پتہ چلایا جائے گا،کسی کو بخشا نہیں جائے گا: کمشنر پولیس

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے دینی مدرسہ کے طالب علم شیخ مصطفی الدین کو فوجیوں کی جانب سے زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر بتایا کہ پولیس خاطیوں کا پتہ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ صدیق نگر فرسٹ لانسر میں آج مقام واردات کے معائنہ کے بعد سیاست نیوز سے بات چیت

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے دینی مدرسہ کے طالب علم شیخ مصطفی الدین کو فوجیوں کی جانب سے زندہ جلائے جانے کے واقعہ پر بتایا کہ پولیس خاطیوں کا پتہ لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ صدیق نگر فرسٹ لانسر میں آج مقام واردات کے معائنہ کے بعد سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے کہا کہ بسنتر بریگیڈ سے وابستہ فوجیوں عہدیداروں کی جانب سے اس کیس کی تحقیقات کیلئے مکمل تعاون حاصل ہورہا ہے اور مقام واردات کا تفصیلی معائنہ کرنے کیلئے فوجی عہدیداروں نے اجازت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ کے بزرگ افراد کو بھی پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ مقام واردات کے معائنہ کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مصطفی الدین کو زندہ جلائے جانے کے کیس کی تحقیقات ہر زاویہ سے کی جارہی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عنقریب اس کیس میں مزید پیشرفت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT