Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / خالدہ ضیاء کو 9 مقدمات میں ضمانت

خالدہ ضیاء کو 9 مقدمات میں ضمانت

ڈھاکہ ۔10اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو راحتی اقدام میں ایک عدالت نے آج 9 مقدمات میں ضمانت عطا کردی ، جن میں غداری کا ایک کیس اور حمل و نقل میں بری طرح خلل ڈالنے سے متعلق دیگر مقدمات شامل ہیں۔ میٹرو پولیٹن سیشنس جج قمرالحسین مُلا نے سپریم کورٹ کے وکیل کی دائر کردہ غداری کیس میں خالدہ کو ضمانت عطا کی ۔ جنگ آزادی کے شہیدوں کے خلاف اُن کے ریمارکس پر یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال 21 ڈسمبر کو ایک مباحث میں حصہ لیتے ہوئے 70 سالہ خالدہ نے پاکستان کے خلاف 1971 ء کی جنگ آزادی میں اموات کی تعداد کے تعلق سے شبہات ظاہر کئے تھے ۔ خالدہ کی بی این پی کٹرپسند جماعت اسلامی کی کلیدی حلیف پارٹی ہے ۔ جماعت اسلامی پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کی مخالف تھی ۔

TOPPOPULARRECENT