Friday , April 20 2018
Home / عرب دنیا / خالدہ ضیاء کی عبوری ضمانت پر سپریم کورٹ کا التواء

خالدہ ضیاء کی عبوری ضمانت پر سپریم کورٹ کا التواء

ڈھاکہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے اس حکمنامہ کو ملتوی کردیا ہے جس نے ملک کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی بدعنوانی کے ایک معاملہ میں ضمانت منظور کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 72 سالہ خالدہ ضیاء کو 8 فروری کو 21 ملین ٹکا جو انہیں بیرونی عطایات کے طور پر حاصل ہوئے تھے، میں خردبرد کا مرتکب پائے جانے پر پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی جو انہوں نے ضیاء آرفنیج ٹرسٹ کے نام پر حاصل کی تھی جو ان کے سابق شوہر اور فوجی حکمراں سے سیاستداں بن جانے والے مرحوم ضیاء الرحمن کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔ 12 مارچ کو ہائیکورٹ خالدہ ضیاء کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کی صدرنشین بھی ہیں، کیلئے چار ماہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ تاہم اپیلٹ ڈیویژن کی ایک فل بنچ نے جس کی قیادت چیف جسٹس سید محمود حسین نے کی، ہائیکورٹ کے حکمنامہ کو 20 دن تک زیرالتواء رکھنے کی ہدایت جاری کی۔ اس طرح اب خالدہ ضیاء 8 مئی تک جیل سے رہا نہیں ہوسکتیں۔

TOPPOPULARRECENT