Wednesday , December 19 2018

خالدہ ضیاء کی گرفتاری کا وارنٹ برقرار

ڈھاکہ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج اپوزیشن قائد اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانیوں کے دو معاملات میں ملوث ہونے پر جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کو برقرار رکھا ہے۔ 6,50,000 امریکی ڈالرس کی بدعنوانیاں اگر ثابت ہوگئیں، کو خالدہ ضیاء کو سزائے عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔ خالدہ ضیاء کے وکیل کی جانب سے داخل کردہ درخوا

ڈھاکہ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے آج اپوزیشن قائد اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف بدعنوانیوں کے دو معاملات میں ملوث ہونے پر جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کو برقرار رکھا ہے۔ 6,50,000 امریکی ڈالرس کی بدعنوانیاں اگر ثابت ہوگئیں، کو خالدہ ضیاء کو سزائے عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔ خالدہ ضیاء کے وکیل کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں کو جو انہوں نے بدعنوانیوں میں ملوث ہونے پر ان کے موکل (خالدہ) کے خلاف جاری کئے گئے گرفتاری وارنٹ سے دستبرداری کے لئے داخل کی تھیں، اسپیشل جج کورٹ 3 ابو احمد جمعدار نے مسترد کردیا اور یہ بھی کہا کہ 25 فروری کو خالدہ ضیاء کی گرفتاری کیلئے جو وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ وہ ہنوز کارکرد ہے اور اس سے دستبرداری اختیار نہیں کی جاسکتی۔ ضیاء آرفنیچ ٹرسٹ اور ضیاء چیاریٹیبل ٹرسٹ بدعنوانی معاملات کی آئندہ سماعت کے لئے 5 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT