Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / خالدہ ضیاء کے بیٹے کے خلاف گرفتاری وارنٹ

خالدہ ضیاء کے بیٹے کے خلاف گرفتاری وارنٹ

ڈھاکہ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے اپوزیشن قائد خالدہ ضیاء کے بیٹے کے خلاف جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں، گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے جو دراصل ایک اشتعال انگیز تقریر کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینئر نائب صدرنشین طارق رحمن اور ایک خانگی ٹی وی چینل ایکوشے ٹیلیویژن (ETV) کے دو سابق صحافیوں کے خلاف گرفتاری وارنٹس جاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہیکہ گرفتاری وارنٹس کی متعلقہ ملزمین تک رسائی کی رپورٹ 20 نومبر تک داخل کی جائے۔ جج قمرالحسین ملا نے آج یہ فیصلہ سنایا۔

TOPPOPULARRECENT