Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / خالدہ ضیاء کے خلاف غداری کا کیس

خالدہ ضیاء کے خلاف غداری کا کیس

ڈھاکہ ۔ 25؍ جنوری (سیاست نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور قائد اپوزیشن خالدہ ضیاء کے خلاف غداری کا ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوںنے 1971 ء کی بنگلہ دیش کی آزادی کے شہیدوں سے متعلق ذلت آمیز ریمارکس کئے تھے ۔ عدالت نے انہیں سمن جاری کرتے ہوئے حاضری کا حکم دیا ہے ۔ دریں اثناء عدالت کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیاء کے خلاف عدالت میں آج داخل کیا گیا جس میں انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ مختصر سماعت کے بعد عدالت نے انہیں شخصی طور پر حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ۔ گذشتہ سال 21 ڈسمبر کو 70 سالہ خالدہ نے ایک مباحثہ کے دوران 1971 کی بنگلہ دیش کی جنگ آزادی جو پاکستان کے خلاف لڑی جاری تھی اس میں شہید ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں شک و شبہات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ شہیدوں کی تعداد کے بارے میں متضاد باتیں کہی جا رہی ہیں بلکہ اس موضوع پر کئی کتابیں اور کاغذات بھی موجود ہیں ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) بنیاد پرست جماعت اسلامی کی حلیف ہے جو پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی کی مخالف رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT