Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / خالدہ ضیاء کے دفتر پر پولیس کا دھاوا

خالدہ ضیاء کے دفتر پر پولیس کا دھاوا

ڈھاکہ،21مئی(سیاست ڈاٹ کاٹ )بنگلہ دیش میں پولیس نے سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی(بی این پی)کی چیئرمین خالدہ ضیاء کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ڈھاکہ پولیس کی ایک ٹیم نے دو بار سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے دفتر پر قریب دو گھنٹے تک چھاپہ مارا۔پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ سابق وزیراعظم ضیاء کے دفتر پر چھاپہ مارنے کی کارروائی عدالت کی جانب سے جاری سرچ وارنٹ کے بعد کی گئی ہے ۔پولیس نے کہا کہ خالدہضیاء کے دفتر میں ملک مخالف دستاویز ہونے کے شبہ کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا ہے ۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دھاوا مارنے کے دوران دفتر سے کچھ مشتبہ دستاویز برآمد ہوئے ہیں یا نہیں۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں اہم اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف ملک مخالف سرگرمیوں اور تشدد بھڑکانے سے متعلق 11معاملوں کی سماعت چل رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT