Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / خالدہ ضیاء کے غیر مقیم بیٹے کے ڈھاکہ کی عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری

خالدہ ضیاء کے غیر مقیم بیٹے کے ڈھاکہ کی عدالت سے گرفتاری وارنٹ جاری

ڈھاکہ ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے ’’مفرور‘‘ بیٹے اور سینئر نائب صدر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی طارق رحمن کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے کیونکہ انہوں نے ایک ازالہ حیثیت عرفی کے مقدمہ میں سمنس کی تعمیل نہیں کی تھی۔ڈھاکہ کے ایک میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا

ڈھاکہ ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے ’’مفرور‘‘ بیٹے اور سینئر نائب صدر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی طارق رحمن کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے کیونکہ انہوں نے ایک ازالہ حیثیت عرفی کے مقدمہ میں سمنس کی تعمیل نہیں کی تھی۔ڈھاکہ کے ایک میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابقہ سمنس کی تعمیل نہیں کی اور عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔بنگلہ دیش کے بابائے قوم شیخ مجیب الرحمن کا مذاق اڑانے کے جرم میں ان کے خلاف ایک مقدمہ زیر التواء ہے۔ انہوں نے قبل ازیں جاریہ سال لندن میں منعقدہ ایک پارٹی کانفرنس میں شیخ مجیب الرحمن کو ’’پاتھ بندھو‘‘ (پاکستان کا دوست) قرار دیا تھا، ان کی تقریر کے ریکارڈ کے بموجب انہوں نے دعویٰ کیا مجیب الرحمن 1972 ء میں پاکستانی پاسپورٹ پر بنگلہ دیش واپس آئے تھے اور ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ طارق رحمن فی الحال لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد مقتول صدر ضیاء الرحمن بنگلہ دیش کے پہلے صدر تھے جو 1971 ء کی جنگ آزادی کے بعد ملک کے صدر بنے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT