Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / خالدہ ضیاء کے ٹرائل کی راہ ہموار بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کی منظوری

خالدہ ضیاء کے ٹرائل کی راہ ہموار بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کی منظوری

ڈھاکہ ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے آج بڑی اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم خالد ضیاء کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے رشوت ستانی کے الزامات پر اُن کے ٹرائل کیلئے راہ ہموار کردی، جس سے وہ خاطی پائے جانے پر جیل پہنچ سکتی ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل اکرام الحق نے میڈیا والوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈیویژن نے اُن کے مرافعہ کو مسترد کردیا، اب اُن پر کرپشن الزامات کے بارے میں مقدمہ چلانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT