Tuesday , December 11 2018

خالدہ ضیا انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل

ڈھاکہ۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی ہائی کورٹ نے منگل کو حکم سنایا کہ جو کوئی بھی دوسال سے زیادہ عرصے تک جیل کی سزا کاٹ چکا ہو وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اس کا مطلب یہ کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا جاریہ سال 30دسمبر کو عام انتخاب میں حصہ لینے کے لئے نااہل ہوجائیں گی۔ ملک کے اٹارنی جنرل محبوب عالم نے عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا کو یہ اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT