Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی

خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی

کراچی ۔17 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بیٹسمین خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی اور ایک ملین روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ اینٹی کرپشن ٹربیونل نے انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ضوابط میں 6 شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا ہے ۔ ٹریبونل کے فیصلے کی آج تمام تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس میں تین رکنی بنچ نے خالد لطیف پر عائد کئے جانے والے چھ الزامات میں انھیں مکمل طورپر قصوروار پایا ہے کیونکہ فروری میں منعقدہ پاکستان سوپر لیگ میں پی سی بی نے ان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں تحقیقات کی تھی ۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا ہے کہ لطیف کے خلاف عائد کئے جانے والے الزامات میں ٹریبونل نے بیٹسمین کو قصوروار پایا ہے کیونکہ وہ 8 اور 9 فروری کو سٹہ باز یوسف سے ملاقات کرنے کے علاوہ اسپاٹ فکسنگ کی بھی حامی بھری تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT