Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ جرمانہ

خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ جرمانہ

کراچی ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی خالد لطیف پر 5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔جسٹس ریٹائر اصغر حیدر کی سربراہی میں سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء اورسابق وکٹ کیپر وسیم باری پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ مقدمہ کا فیصلہ سنایا اور ان پر لگائے گئے الزامات ثابت ہونے کے بعد ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ الزامات کو ثابت کرنا پی سی بی کا کام ہے اور اس حوالے سے فیصلہ دینا ٹریبیونل کے دائرہ اختیار میں ہوتا ہے۔ ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف کو سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق ہے۔

نیمر ساتھی کھلاڑیوں کے لئے مصیبت بننے لگے
میڈرڈ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )فٹ بال کی تاریخ کا مہنگاترین معاہدہ کرنے والے نیمرجونیئر ساتھی کھلاڑیوں کیلئے مصیبت بن گئے۔ فرنچ لیگ میں لیون ایف سی کے خلاف پی ایس جی کو فری کک دی گئی جس پر ایڈیسن کیوانی کک لگانے کیلئے آگے بڑھے تو برازیلین کھلاڑی نے ان کے ہاتھ سے زبردستی گیند چھین کر فری کک لگا دی یہی نہیں بلکہ نیمرجونیئرنے کلب انتظامیہ سے یوروگوئے کے کھلاڑی کوٹیم سے باہرکرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT