Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / خالی ہاتھ واپسی کے خلاف تلنگانہ قائدین کو دھمکی

خالی ہاتھ واپسی کے خلاف تلنگانہ قائدین کو دھمکی

شمس آباد ایر پورٹ سے پیچھا اور پٹائی، طلباء تنظیموں کا بیان

شمس آباد ایر پورٹ سے پیچھا اور پٹائی، طلباء تنظیموں کا بیان
حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) علاقہ تلنگانہ کی مختلف طلباء تنظیموں نے علاقہ تلنگانہ کے ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی و کونسل کے علاوہ وزراء سے علحدہ ریاست تلنگانہ کی غیر مشروط تشکیل کے ساتھ پولاورم پراجکٹ کو منسوخ کروا کر ہی واپس حیدرآباد آنے کا مطالبہ کیا اور خالی ہاتھ حیدرآباد واپس ہونے کی صورت میں شمس آباد ایر پورٹ سے پیچھا کرتے ہوئے مارپیٹ کرنے کا سخت انتباہ دیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر آزاد صدر تلنگانہ ودیارتھی ویدیکا، آر نانک سکریٹری ڈیمو کریٹک اسٹوڈنٹس یونین، ویویکا نند، آدی واسی، اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن، سی رادھیکا، چیتنیہ مہیلا سنگھم قائد، راملو، عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین، ومشی ومیش، پونم چندر، نرسنگ، سریش وغیرہ کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسرس لکشمن، انور خاں، اے ناگیشور راؤ تلنگانہ کوآرڈینیشن کمیٹی صدر اے راجندر بابو نے کہا کہ مرکز میں کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی آندھراپردیش تنظیم جدید مسودہ بل 2013ء ( تلنگانہ مسودہ بل ) کے عوامی توقعات کے برعکس ہوگی۔ انہوں نے پارٹی دفاتر کو بھی آگ لگاکر نقصان پہنچانے کے علاوہ ضرورت پڑنے پر سیما آندھرا عوام پر حملے کرنے سے بھی گریز نہ کرنے کا سخت انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT