Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / خامنہ ای سے معافی نہ مانگنے پر ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان معطل

خامنہ ای سے معافی نہ مانگنے پر ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان معطل

تہران۔14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ایران کے فٹ بال کلب نے ٹیم کے کپتان مسعود شجاعی کو اسرائیل کے خلاف ایک میچ میں حصہ لینے پر آیت اللہ علی خامنہ ای سے معذرت نہ کرنے پر ٹیم سے نکال دیا ہے۔ایران کے اسپورٹس اخبار ’خبر ورزشی‘ کی رپورٹ کے مطابق مسعود شجاعی سے کہا گیا تھا کہ وہ انسٹا گرام پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای سے تحریری طور پر معافی مانگیں کیونکہ انہوں نے ایتھنز میں فٹ بال مقابلوں میں یونانی فٹ بال کلب ’پانینیس‘ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیلی فٹ ٹیم کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا تھا۔تاہم شجاعی نے سپریم لیڈر سے کسی قسم کی معذرت کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ اس نے جو کچھ کیا وہ محض پیشہ وارانہ اصولوں کے مطابق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایتھنز میں اسرائیل کے خلاف میچ میں شرکت کرنے والے ایک دوسرے کھلاڑی احسان حاج صفی کو بھی ایرانی سیاسی حلقوں اور حکومتی عہدیداروں کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔انہوں نے اس میچ میں شرکت پر معافی مانگ لی ہے جس کے بعد اسے ٹیم میں بحال کر دیا گیا ہے۔مبصرین نے کہا ہے کہ ایران میں فٹبال ٹیم کے کپتان کو پاسداران انقلاب سے معافی مانگنے پر مجبور کرنا ریاست اور حکومت کا اسپورٹس کے امور میں کھلی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔

TOPPOPULARRECENT