Wednesday , December 19 2018

خام اور خشک کچرے کو علیحدہ کرنے بلدیہ کی شعور بیداری مہم

نعرہ تحریر کرنے کی آخری تاریخ میں 17 جنوری تک توسیع ، بہترین نعروں پر انعامات
حیدرآباد۔10جنوری(سیاست نیوز) شہر میں خام اور خشک کچرے کو علحدہ کرنے کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے چلائی جانے والی شعور بیداری مہم کے سلسلہ میںکئے جانے والے اقدامات کے تحت شروع کردہ عوام کو راغب کرنے کیلئے نعرہ تحریر کرنے کے انعامی مقابلہ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع دی گئی ہے۔مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کے مطابق بہترین 10نعروں کو مختلف زمروں میں 10ہزار روپئے نقد انعام دیا جائے گا اور اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 17جنوری ہوگی جس کے تحت موصول ہونے والے نعروں کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں بہترین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔عہدیداروں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں خشک و تر کچرے کو علحدہ کرنے کیلئے چلائی جانے والی مہم بڑی حد تک کامیاب ہورہی ہے اور اس کامیابی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے اقدامات کئے جائیں گے اور ان اقدامات کے سلسلہ میں ہی یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔بہترین نعرہ تحریر کرنے والوں کو 10 زمروں میں منقسم کیا گیا ہے جن میں اسکول و کالجس کے طلبہ کے زمرہ کے علاوہ خواتین‘ معمر شہریوں‘ صحافی‘ مارکٹ کمیٹی‘ ملازمین‘ تاجرین ‘ عوامی نمائندوں کے زمرہ بندی کی گئی ہے اور اپنے نعرہ تحریرکرنے والے ان زمروں کی اپنا تحریریں روانہ کرسکتے ہیں جن کے ادخال کی آخری تاریخ 17 جنوری ہوگی۔بتایاجاتاہے کہ 26جنوری تک جی ایچ ایم سی نے ان نعروں کو قطعیت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ منتخبہ نعروں کو شہر کے دیواروں پر تحریر کیا جائے گا اور عوامی شعور بیداری کیلئے ان نعروں کا استعمال عمل میں لایاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT