Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / خام تیل کی قیمت میں کمی

خام تیل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی،9مارچ(سیاست ڈاٹ کام) پٹرولیم اورقدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ انالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق 8 مارچ 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت معمولی کمی کیساتھ 54.09 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 7 مارچ 2017 کو اس سے زائد یعنی 54.71 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے۔8 مارچ 2017کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 3604.10 روپے فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 7 مارچ 2017 کو اس سے قدرے زائد یعنی 3645.81 روپے فی بیرل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی مالیت میں بھی کمزوری درج ہوئی ہے ۔ 8 مارچ 2017 کو روپیہ 150 ڈالر شرح مبادلہ 66.64 روپے فی ڈالر ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز 7 مارچ 2017 کو 66.63 روپے فی ڈالر تھی۔

 

غیر قانونی کانکنی پر سیٹلائٹ نگرانی
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ ملک میں غیر قانونی کانکنی کے تدارک کے مقصد سے نگرانی کے لئے سیٹلائٹ استعمال کئے جارہے ہیں اور متعلقہ جانکاری فوری ریاستی حکومتوں کو ضروری کارروائی کے لئے منتقل کی جاتی ہے۔ وزیر کانکنی پیوش گوئل نے کہاکہ اُن کی وزارت نے انڈین بیورو آف مائنس کے ذریعہ ایک سسٹم وزارت الیکٹرانکس و دیگر اداروں کے اشتراک کے ساتھ تیار کیا ہے تاکہ خلائی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT