Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / خام تیل کی قیمت میں کمی

خام تیل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق 13 نومبر 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 62.01 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی ، جو پچھلے کاروباری رو ز10 نومبر کو اس سے قدرے زائد یعنی62.66 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ہندوستانی روپے میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی درج ہوئی ہے ۔ 13 نومبر کو ہندوستانی روپے میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت کم ہوکر 4056.90روپے فی بیرل ہوگئی ، جو پچھلے کاروباری روز 4073.51 روپے فی بیرل تھی۔دوسری طرف امریکی ڈالر کی قیمت کے مقابلے ہندوستانی روپے کی قدر میں مضبوطی درج ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT