Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / خام میٹریل کی قیمت میں اضافہ سے کروگیٹیڈ باکس انڈسٹری متاثر

خام میٹریل کی قیمت میں اضافہ سے کروگیٹیڈ باکس انڈسٹری متاثر

انڈسٹریز کو شدید دھکہ ، ہڑتال اور احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : فیڈریشن آف آل انڈیا کروگیٹیڈ باکس مینو فیکچررس نے کہا کہ کروگیٹیڈ باکس مینو فیکچررس مشکل حالات سے گذر رہے ہیں کیوں کہ خام میٹریل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور خریدار ان کے پراڈکٹس کو اضافی قیمت پر خریدنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ، انڈسٹری ، جو 19 تا 21 مارچ ہڑتال پر ہے ، اس ایجی ٹیشن میں مزید شدت پیدا کرے گی ۔ تلنگانہ کروگیٹیڈ باکس مینو فیکچررس اسوسی ایشن کے صدر ایم وی ایم بھرت نے کہا کہ ملک کے 25000 یونٹس میں سے تقریبا 2500 یونٹس آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ہیں جس میں تقریبا 80 ہزار لوگوں کو روزگار حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کروگیٹیڈ پیاکیجنگ زیادہ تر کنزیومر پراڈکٹس کے لیے موڈ آف پیاکیجنگ ہے اس لیے اس کی قیمت میں اضافہ سے تمام پراڈکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ فیڈریشن کے سابق صدر ایم ایل اگروال نے کہا کہ ملز کی جانب سے سپلائی کئے جانے والے خام میٹریل کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کی سابق میں مثال نہیں ملتی ۔ قیمت میں جنوری میں اضافہ کیا گیا اور اس صورتحال سے نمٹنا نا ممکن ہوگیا کیوں کہ خریدار اضافی بوجھ برداشت کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خام میٹریل کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث اور مانگ نہ ہونے کی وجہ کروگیٹیڈ باکس انڈسٹری متاثر ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT