Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / خاندان کافیصلہ تھا میں پارٹی سنبھالوں: مریم نواز

خاندان کافیصلہ تھا میں پارٹی سنبھالوں: مریم نواز

اسلام آباد۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا کہ خاندان کافیصلہ تھاکہ وہ پارٹی سنبھالیں۔ سب سے پہلے دادا نے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا۔امریکہ کے ایک اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پارٹی یا خاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیادہیں۔مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کے حامل ہیں،وہ زندگی سے بڑھ کر اپنے چچا کو چاہتی ہیں، شہباز شریف اْن کے ہیروہیں۔انھوںنے کہا کہ مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے، یہ مقدمے انتقامی کارروائیوں اور دباؤ میں لانے کا حربہ ہیں، میرے خلاف ثبوت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کل مقدرمیں کیاہو مگرمجھے عوام تک جانا ہے۔ ستمبرکے ضمنی انتخاب میں فتح دلیل ہیکہ عوام ساتھ کھڑے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT