Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / خانقاہی نظام تعلیم کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت

خانقاہی نظام تعلیم کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت

محبوب نگر /20 اپریل ( اسٹیٹ سماچار ) ہندالولی عطائے رسول حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتی ؒنے بھارت میں 99 لاکھ سے زائد افراد کو داخل اسلام کیا ۔ ان خیالات کا اظہار کل رات احاطہ درگاہ حضرت برہنہ بادشاہؒ میں حضرت محمد عوث پاشاہ اتم شرفی متولی درگاہ شریف نے زیارت غلاف مبارک اجمیر شریف روانگی کے ضمن میں منعقدہ جلسہ عطائے رسول ﷺ

محبوب نگر /20 اپریل ( اسٹیٹ سماچار ) ہندالولی عطائے رسول حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن سنجری چشتی ؒنے بھارت میں 99 لاکھ سے زائد افراد کو داخل اسلام کیا ۔ ان خیالات کا اظہار کل رات احاطہ درگاہ حضرت برہنہ بادشاہؒ میں حضرت محمد عوث پاشاہ اتم شرفی متولی درگاہ شریف نے زیارت غلاف مبارک اجمیر شریف روانگی کے ضمن میں منعقدہ جلسہ عطائے رسول ﷺ ہندالولی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کا اہتمام غلامان خواجہؒ نے کیا تھا ۔ مولانا حافظ مفتی محمد عبدالمطلب خضر نقشبندی نائب صدر سنی علماء مشائخ بورڈ نے حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی کے خدمات ، تعلیمات ، کرامات ، تصانیف اور رشد وہدایات کو دیگر ابتائے وطن تک پہونچانا ہرمسلمان بالخصوص علمائے کرام و مشائخ عظام کی اولین ذمہ داری قرار دیا ۔ خانقاہی نظام تعلیم کو فروغ دیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ ساری زندگی حضرت خواجہ صاحب نے امن کے پیغام کو عام کرتے ہوئے دعوت دین حق کی آبیاری فرمائی ۔ مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی جنرل سکریٹری کل ہند جمعیتہ المشائخ شاخ ضلع محبوب نگر نے کہا کہ غلامان خواجہؒ کی سوسائٹی کی جانب سے ہر سال غلاف مبارک کے ساتھ ستاھ غڑیب مسلمانوں کو مفت خواجہ سرکار کی زیارت کیلئے لے جایا جاتا ہے ۔ ٹاون ون سرکل انسپکٹر شری گوپال سریدھر نے زائرین حضور خواجہ غریب نوازؒ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ دربار خواجہ سے ہر زائر اپنی منتوں اور مرادوں کو پالیتا ہے ۔ آج بھی ہمارے خاندان کے افراد میں جسمانی و روحانی امراض کیلئے قطب دکن حضرت جہانگیر پیراںؒ میں حاضری دیتے ہیں تو تمام آفات و بلیات سے یکلخت محفوظ ہوجاتے ہیں ۔ زائرین سے سرکل صاحب نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانے روحانی مراکز ہیں یہی وجہ ہے کہ 90 فیصد ہندو افراد ان آستانوں پر حاضری دے کر فیضیاب ہوا کرتے ہیں ۔ انہوں نے محبوب نگر شہر کو امن و امان کا فرقہ وارانہ یکجہتی کا گہوارہ قرار دیا ۔ اس موقع پر حافظ محمد عثمان قادری قدیری ، محمد قادر علی خان صدر غلامان خواجہ شیخ مقبول جنرل سکریٹری غلام خواجہ ، محمد سلطان ، خواجہ مجیب الدین ، محمد جاوید ، نوید خان ، خواجہ پاشاہ ، ذوالفقار ، سلطان عیسی اور محمد حاجی ، ماسٹر عبود کے علاوہ کثیر تعداد میں غلاف مبارک کی زیارت کی ۔ جناب محمد طاہر پاشاہ شرفی قادری نے زائرین سے محبوب نگر کی ترقی اور یکجہتی کی برقراری کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT