Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / خانگی اسکولس زائد وصول کردہ فیس واپس کریں

خانگی اسکولس زائد وصول کردہ فیس واپس کریں

حکومت دہلی کی ہدایت ۔ اندرون 15 دن رپورٹ پیش کرنے پر زور
نئی دہلی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اور انتباہ دیتے ہوئے حکومت دہلی نے 525 خانگی اسکولس کو ہدایت دی کہ وہ اولیائے طلبا سے وصول کردہ زائد فیس اندرون 15 دن واپس کردیں۔ جسٹس انیل دیو سنگھ کی قیادت والی ایک کمیٹی نے ایسے 525 اسکولس کی نشاندہی کی تھی جو اولیائے طلبا سے اضافی و زائد فیس وصول کر رہے تھے ۔ یہ فیس وصولی چھٹے پے کمیشن کی سفارشات پر عمل کے نام پر لی جا رہی تھی لیکن ان سفارشات پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا ۔ گذشتہ سال دہلی ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اس پیانل کی تشکیل عمل میں آئی تھی اور اس نے ابھی تک نو عبوری رپورٹس پیش کی ہیں جن پر اسکولس میںعمل آوری کی جانی چاہئے ۔ آٹھ عبوری رپورٹس کے بعد ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے 472 اسکولس سے کہا تھا کہ وہ اندرون پندرہ دن فیس واپس کردیں تاہم گذشتہ سال ڈسمبر تک صرف 43 اسکولس نے ایسا کیا تھا ۔ ڈائرکٹوریٹ کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 525 اسکولس کی نشاندہی کی گئی ہے جو اضافی فیس وصول کر رہے ہیں۔ اس لئے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اندرون 15 دن فیس واپس کرتے ہوئے اس حکمنامہ پر عمل آوری سے متعلق رپورٹ سے ڈائرکٹوریٹ کو واقف کروایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT