Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں اساتذہ کیلئے انٹرویوز

خانگی اسکولس میں اساتذہ کیلئے انٹرویوز

اساتذہ کیلئے اورینٹیشن پروگرام کا اعلان، فضل ربانی اور دیگر کا خطاب

اساتذہ کیلئے اورینٹیشن پروگرام کا اعلان، فضل ربانی اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) اسکولی نصاب میں تبدیلی اور نئے سی سی ای طریقہ تدریس کے بعد طلبہ کے علاوہ اساتذہ کو بھی اس سے واقفیت کیلئے اورینٹیشن پروگرام ضروری ہے۔ نئے نظریہ کے مطابق اسکول میں اپنی خدمات کا پیشکش جناب فضل ربانی آئی اے ایس ریٹائرڈ نے یہاں کانفیڈریشن آف میناریٹی انسٹی ٹیوشنس کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیچرس جاب میلہ کے موقع پر ھبہ فنکشن ہال شمشیر گنج میں کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اضلاع کریم نگر، نظام آباد میں اپنی خدمات کے بعد سعودی عربیہ میںدیئے میاتھس کے نئے نصاب سے اپنی خدمات کے ذریعہ طلبہ کو تیار کروانا مقصد ہے جس سے ہر طالب علم 10جی پی اے آسانی سے حاصل کرسکتا ہے۔ مختلف 25اسکولس کے انتظامیہ نے اس میں شرکت کی اور ٹیچرس امیدواروں کیلئے انٹرویو اور برسر موقع ٹسٹ کے ذریعہ انتخاب کیا۔ ابتداء میں جنرل سکریٹری خلیل الرحمن نے خیرمقدم کرتے ہوئے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ صدر ایم ایس فاروق نے صدارت کی اور صدارتی تقریر میں کانفیڈریشن کی سرگرمیوں کو وسعت دینے پر زور دیا۔احمد بشیر الدین فاروقی نے عبدالمجید سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دینے کا مشورہ دیا۔ ایم اے حمید نے ایسے پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ اسکول اور اساتذہ دونوں کی ضروریات کی تکمیل قرار دیا۔ کنوینر احمد ادریس شریف نے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر تقی الدین، بدر بن عبداللہ، وقار خالد، سید سلطان احمد، ندیم اللہ شکیل، خواجہ معین الدین، محمد علی رفعت، محمد منظور، ساجد علی، محمد مستان شاکر احمد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT