Saturday , May 26 2018
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں داخلے آن لائن کرنے پر غور

خانگی اسکولس میں داخلے آن لائن کرنے پر غور

ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات تلنگانہ جی کشن کا اسکول انتظامیہ کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد 27 نومبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیمات تلنگانہ نے تمام خانگی اسکولس میں داخلوں کو آن لائن کرنے سے متعلق جائزہ لے رہا ہے۔ اس ضمن میں تعلیمات کے ڈائرکٹر جی کشن نے عہدیداران اور اسکولس انتظامیہ کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ہے۔ جس میں مختلف رائے پیش کی گئی ہے مگر محکمہ تعلیمات کا رجحان آف لائن داخلوں کی جانب ہی مائل ہے اور آن لائن داخلوں سے متعلق حکومت کو رپورٹ کی پیشکشی پر غور کیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ پرائیوٹ ، کارپوریٹ اور انٹرنیشنل اسکولس کی جانب سے بھاری فیس وصول کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں جدید داخلے لینے والے طلبہ سے ڈونیشن کے نام پر بھی بھاری رقم وصول کی جارہی ہے۔ اس لوٹ کھسوٹ کو روکنے کے لئے عہدیداران آن لائن داخلوں کا آغاز کرنا چاہتے ہیں اور آن لائن داخلوں کی صورت میں بوگس انرولمنٹ کا پتہ بھی چلتا ہے اور تعلیمی اداروں پر لازم ہوگا کہ وہ ڈسٹرکٹ فیس ریگولیشن کمیٹی (ڈی ایف آر سی) کی جانب سے مقرر کردہ فیس کو آن لائن کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ڈونیشن کو ختم کیا جاسکتا ہے اور آن لائن اسکولس داخلوں کے ذریعہ کلاس کی سطح پر طلباء و طالبات کی تعداد اور ان کی معاشی حالت سے متعلق معلومات اکٹھا کی جاسکتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں طلبہ کی جسمانی و ذہنی صحت کے متعلق بھی آن لائن تفصیلات فراہم ہوں گی اور عہدیداران کے مطابق ڈراپ آؤٹ طلبہ کی تفصیلات سے بھی بروقت آگہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں سرکاری اسکولس میں بھی آن لائن داخلوں کی وجہ سے تعلیمی ترقی اسکیمات پر واضح انداز میں عمل آوری کی جاسکتی ہے۔ خانگی اسکولس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلوں کی تکمیل کے بعد تمام تفصیلات آن لائن کی جائے گی۔ انھوں نے سوال کیاکہ ٹیوشن فیس سے متعلق واضح نہ کرتے ہوئے کسی طرح آن لائن کیا جاسکتا ہے؟ اطلاعات کے مطابق آئندہ تعلیمی سال سے عہدیداران آن لائن اسکولس، داخلوں کے آغاز سے متعلق اقدامات کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT