Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں غریبوں کو25 فیصد نشستیں

خانگی اسکولس میں غریبوں کو25 فیصد نشستیں

عہدیداروں کو طریقہ کار کو قطعیت دینے ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت

عہدیداروں کو طریقہ کار کو قطعیت دینے ڈپٹی چیف منسٹر کی ہدایت
حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) ریاست تلنگانہ میں کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کے پروگرام کے تعلق سے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کڈیم سری ہری نے آج یہاں اعلی سطح کا ایک اجلاس منعقد کیا ۔ دانشوران ‘ ماہرین تعلیم اور متعلقہ عہدیداروں نے اجلاس میںشرکت کی ۔ اس موقع پر مسٹر سری ہری نے جو تعلیم کا قلمدان بھی رکھتے ہیں ‘ کہا کہ حکومت مناسب فنڈز کے ساتھ گرو کل ادارے قائم کریگی تاکہ اس پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ خانگی اسکولس میں 25 فیصد نشستیں غریب طلبا کو دینے کے طریقہ کار کو قطعیت دیں۔ اس پروگرام کا مقصد ریاست تلنگانہ میں تعلمیی سال 2015 سے کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ اس پروگرام کے دوران انگریزی ‘ معلومات اور مہارت کے حصول پر توجہ دی جائیگی اور حکومت طلبا کو صنعتی شعبہ کیلئے تیار کرنے کیلئے مناسب فنڈز بھی فراہم کریگی اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ طلبا کو ملازمتیں بھی حاصل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گروکل ادارے اور اسکولس قائم کئے جائیں گے ان میں سیکھنے کا پیشہ ورانہ ماحول فراہم کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT