Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں من مانی فیس وصولی کا سنجیدگی سے جائزہ

خانگی اسکولس میں من مانی فیس وصولی کا سنجیدگی سے جائزہ

تدارک کے اقدامات، حکومت کو شکایتیں ہونے کا اعتراف، ڈپٹی چیف منسٹر کا اسمبلی میں جواب
حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے اسمبلی کو تیقن دیا کہ خانگی اسکولوں میں من مانی فیس کی وصولی کا حکومت سنجیدگی سے جائزہ لے گی اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وقفہ صفر کے دوران شہر کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے یہ مسئلہ پیش کئے جانے پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ خانگی اسکولوں میں زائد فیس کی وصولی کی اطلاعات درست ہیں اور بعض اسکولوں کے بارے میں حکومت کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اسکولوں کے خلاف نہ صرف تحقیقات کی گئیں بلکہ انہیں نوٹس بھی جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ تعلیمی سال اس مسئلہ پر حکومت تمام احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے سرپرستوں کو اضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔ رکن اسمبلی نے شکایت کی کہ بعض خانگی اسکولس داخلہ کے وقت مقررہ فیس کے بعد ہر سال بے تحاشہ اضافہ کررہے ہیں جس سے سرپرستوں پر لاکھوں روپئے کا بوجھ پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین لاکھوں روپئے کی اسکولی فیس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہیں لہذا حکومت کو تمام خانگی اسکولوں کی فیس میں یکسانیت پیدا کرنی چاہیئے۔ انہوں نے خانگی اسکولوں میں غریب طلبہ کیلئے خصوصی کوٹہ مقرر کرنے اور مفت تعلیم کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔ زائد فیس کی ادائیگی سے قاصر بعض والدین کی خودکشی کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
ایم بی اے جزوقتی میں داخلے
حیدرآباد ۔ 17 مارچ(پریس نوٹ) مسٹر کے وی رمیش کوآرڈینیٹر ایم بی اے انسٹیٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائزس کے بموجب تعلیمی سال 2016-19ء بیاچ کیلئے ایم بی اے جزوقتی (ایوننگ) میں داخلے جاری ہیں جس کیلئے آئی سیٹ ۔ 2016ء میں کوالیفائیڈ رہنا چاہئے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849127371 ، 9399921265 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT