Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / خانگی اسکولس میں من مانی فیس وصولی

خانگی اسکولس میں من مانی فیس وصولی

پولیس میں شکایت کرنے اسکول پیرنٹس اسوسی ایشن کی دھمکی
حیدرآباد 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد اسکول پیرنٹس اسوسی ایشن (ایچ ایس پی اے) نے دھمکی دی ہے کہ جی او ایم ایس 91 کی خلاف ورزی کرنے والے خانگی اسکولس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی جائے گی۔ جی او ایم ایس کے تحت پرائیوٹ اسکولس داخلہ کے وقت یک وقتی پانچ ہزار روپئے فیس وصول کرنے کے پابند ہیں۔ ایچ ایس پی اے نے کہاکہ شہر میں 14 خانگی اسکولس نے اس حکمنامہ کی خلاف ورزی کی ہے اور دس ہزار روپئے سے ایک لاکھ روپئے تک فیس وصول کی گئی ہے۔ پیرنٹس اسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس حیدرآباد رنگاریڈی اور ملکاجگری کے پاس شکایات درج کی ہیں اور قصوروار اسکولس کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے۔ اسوسی ایشن نے حیدرآباد ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی ہے جس میں یک وقتی فیس ادائیگی پر عمل آوری کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ حکومت نے اپنے حلفنامہ میں ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عمل آوری کرے گی لیکن کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT